FC-90

Sunat, Ghaza aur Shifa Talbina

/ / Add Favorites / 12

  • Facebook Twitter LinkedIn Google+ ID: #30199
  • Bids: 0
  • Views: 12 Condition: New
  • 0 Feedback 100%
  • Posted: October 9, 2020 2:39 pm
  • Buy Now Price: Rs.250
    1000/1000 available.

Description
اگر ہم حضرت محمد ﷺ کے سکھائے ہوئے صرف ’نسخہ تلبینہ‘ کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنالیں تو بے شمار جسمانی و روحانی فوائد سے مالا مال ہوکر نہ صرف صحت مند زندگی گزار کرسکتے ہیں بلکہ دوسروں کیلئے مثالی نمونہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں بشرطیکہ سورۃ آل عمران کی آیۃ نمبر 31 کو ذہن میں رکھتے ہوئے عمل کریں۔
 
تلبینہ سے متعلق چند مبارک احادیث مقدسہ اور ساتھ ہی ساتھ اس پر ہونے والی سائنسی تحقیقات پیش خدمت ہیں:
 
تلبینہ سے متعلق احادیث مبارکہ
 
1۔ رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا تھا کہ اس کے لئے جو کا دلیہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ بیمار کے دل سے غم کو اتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر اس سے غلاظت اتار دیتا ہے۔ (ابن ماجہ)
 
2۔ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ بیمار کیلئے تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیا کرتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ اگرچہ بیمار اس کو ناپسند کرتا ہے لیکن یہ اس کیلئے ازحد مفید ہے۔ (ابن ماجہ)
 
3۔ اسی مسئلہ پر حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی ایک روایت میں اس واقعہ میں اضافہ یہ ہوا کہ جب بیمار کے لئے دلیہ پکایا جاتا تھا تو دلیہ کی ہنڈیا اس وقت تک چولہے پر چڑھی رہتی تھی جب تک کہ وہ یا تو تندرست ہوجائے یا فوت ہوجائے۔اس سے معلوم ہوا کہ گرم گرم دلیہ مریض کو مسلسل اور بار بار دینا اس کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس کے جسم میں بیماری کا مقابلہ کرنے کی استعداد پیدا کرتا ہے۔
 
پریشانی (Tension) اور تھکن (Fatigue) دور کرنے کے لئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے:
 
4۔ جب حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے گھرانے میں کوئی وفات ہوتی تو دن بھر افسوس کرنے والی عورتیں آتی رہتی تھیں۔ جب باہر کے لوگ چلے جاتے اور گھر کے افراد اور خاص خاص لوگ رہ جاتے تو وہ تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیتیں، پھر ثرید تیار کیا جاتا۔ تلبینہ کی ہنڈیا کو ثرید کے اوپر ڈال دیتیں اور کہا کرتی تھیں کہ میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یہ مریض کے دل کے جملہ امراض کا علاج ہے اور دل سے غم کو دور کرتا ہے۔ (بخاری، مسلم، ترمذی، نسائی، احمد)
 
5۔ حضرت عائشہ صدیقہ ﷺ کی ایک روایت میں ہے کہ جب کوئی نبی ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ ﷺ اسے تلبینہ کھانے کا حکم دیتے تھے اور فرماتے تھے اس اللہ کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ تمہارے معدوں سے غلاظت کو اس طرح صاف کردیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیتا ہے۔
 
6۔ نبی ﷺ کو ثرید کھانا سب سے زیادہ پسند تھا۔ مریض کے لئے انہیں اس کے بعد تلبینہ سے بہتر کوئی چیز پسند نہ تھی۔ اس میں جو کے فوائد کے ساتھ ساتھ شہد کی افادیت بھی شامل ہوجاتی تھی۔ مگر وہ اسے گرم گرم کھانے، بار بار کھانے اور خالی پیٹ کھانے کو زیادہ پسند فرماتے تھے۔
 
7۔ تلبینہ دل کے تمام مسائل کا مکمل علاج ہے۔ (بخاری و مسلم)
 
9۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت جبرئیل ؑ سے فرمایا کہ: جبرئیل میں بہت تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیل ؑ نے جواب میں عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ آپ تلیبنہ استعمال کریں۔
 
٭تلبینہ کے طبی فوائد (Medical Benefits)
 
1۔ غم (Depression)کو دور کرتا ہے۔
 
2۔ مایوسی (Anxiety) کا علاج ہے۔
 
3۔ کمر درد کا بہترین علاج ہے۔
 
4۔ خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی کو پورا کرتا ہے۔
 
5۔ حافظہ کی کمی کو فوری دور کرتا ہے۔
 
6۔ بھوک کی کمی ختم کرتا ہے۔
 
7۔ وزن کی کمی پوری ہوجاتی ہے۔
 
8۔ کولیسٹرول کی زیادتی ختم کردیتا ہے۔
 
9۔ ذیابیطس کے مریضوں کی بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرتا ہے۔
 
10۔ دل کے مریضوں کی شفایابی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
 
11۔ قبض کا بہترین علاج ہے۔
 
12۔ آنتوں کی تکالیف کا ازالہ کرتا ہے۔
 
13۔ معدہ کے ورم کو دور کرتا ہے۔
 
14۔ السر کے مریضوں کے لئے آسمانی علاج ہے۔
 
15۔ کینسر کو ختم کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
 
16۔ قوت مدافعت میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے۔
 
17۔ ہر قسم کی جسمانی کمزوری کا بہترین علاج ہے۔
 
18۔ ذہنی اور دماغی امراض میں فائدہ دیتا ہے۔
 
19۔ جگر کے امراض میں بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
 
20۔ اعصابی امراض کا بہترین علاج ہے۔
 
21۔ وساوس دور کرنے میں لاجواب ہے۔
 
22۔ ہر قسم کی تشویش (Anxiety) کو ختم کرتا ہے۔
 
چنانچہ جو، دودھ اور شہد کی باہمی آمیزش سے جو مرکب تیار ہوتا ہے وہ نہ صرف ایک مفید غذا ہے بلکہ بہت سے امراض کا شافی علاج بھی ہے۔ مثلاً دل کی دھڑکن اور بلند فشار خون، خون میں چربی کی زیادتی اور گاڑھا پن، دل کے والو کی پیچیدگیاں، معدے کی خشکی اور گرمی، معدے کی تیزابیت، نگاہ کی کمزوری، بھوک کی کمی، بیماری کے بعد کی کمزوری، دائمی قبض، حاملہ خواتین کی کمزوری، وساوس اور وحشت قلب، پیشاب کے امراض خاص طر پر جلن، گردے کا انفیکشن اور پتھری کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے پتھری بننے کی رفتار میں بہت کمی آجاتی ہے
Seller TypeManufacturer
CountryPakistan
State/ProvincePunjab
distance: 8,507 Kilometers
AddressKharian
Category
Keywords